English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تونس کے صدر کا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان، عوام کا جشن

القمر

تونس: تونس کے صدر قیس سعید نے ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد ملک میں جشن منایا جا رہا ہے۔

صدرکے اس اعلان کے بعدعوام کی بڑی تعداد  اس فیصلے کا جشن منانے کے لیے حبیب بورقیبہ شاہراہ پر جمع ہوئی اور پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کے حق میں نعرے بازی کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق کئی مہینوں تک پارلیمنٹ کو معطل رکھنے کے بعد صدر قیس سعید نے اپنا فیصلہ سنایا، جو بعد میں سرکاری گزٹ میں شائع ہوا۔ آئین کے باب 72 کی بنیاد پر اسے فوری طور پر نافذ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ ملک و قوم کے مفاد میں کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کو یرغمال بنانے اور ان کے خلاف بغاوت کی سازشیں ناکام بنانے کے بعد اٹھایا گیا یہ قدم اداروں کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنے گا۔انہوں نے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد تونس کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ یہ اقدامات آئین اورآرٹیکل 72 کی دفعات کی بنیاد پر ریاست اور اس کے اداروں، وطن اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں۔

اس آرٹیکل کے تحت کہ جمہوریہ کا صدر ریاست کا سربراہ ہے اور اس کے اتحاد کی علامت، اس کی آزادی اور تسلسل کی ضمانت دیتا ہے اور آئین کے احترام کو یقینی بناتا ہے۔انہوں نے ہر کسی کو خبردار کیا کہ جو بھی تشدد کا سہارا لینے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے