برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) داعش کی حامی 10خواتین اور ان کے بچوں کو شام سے جرمنی پہنچادیا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے بتایا کہ شمالی شام سے 10خواتین اور ان کے 27بچے جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ یہ خواتین ماضی میں داعش کے ساتھ ہمدردی کی وجہ سے جرمنی سے شام گئی تھیں۔ انہیں جنگ زدہ ملک شام میں روج کے حراستی کیمپ سے بذریعہ طیارہ جرمنی لایا گیا۔ جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ان خواتین کے بچے داعش کے خطرناک نظریات کا شکار ہوئے اور انہیں بھی محفوظ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔
The post داعش کی حامی 10خواتین اور27 بچے شام سے جرمنی پہنچ گئے appeared first on Daily Jasarat News.