English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا معاشی بحران کے بعد فسادات ، 50افراد زخمی

القمر

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سنگین اقتصادی بحران سے دوچار سری لنکا میں ہزاروں افراد نے صدر گوٹابایا راجاپاکسے سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 5ہزار سے زائد مظاہرین نے ایوان صدر کا گھیرا ؤ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ پولیس نے صورت حال پر قابو پانے کے لیے کولمبو میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔ سری لنکا میں کئی ہفتوں سے شدید اقتصادی بحران کے باعث عوام کی برداشت جواب دے گئی ہے اور انہوں نے صدر گوٹابایا راجاپاکسے سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔ مظاہرین پر قابو پانے کے لیے نیم فوجی دستے طلب کرلیے گئے ہیں، جس کے بعد سکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں تصادم کے نتیجے میں 50افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ مظاہرین نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکے ،جب کہ پولیس نے انہیں قابو میں کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور تیز دھار پانی کا استعمال کیا۔ مظاہرین نے پولیس کی ایک بس، ایک جیپ اور 2موٹر سائیکلوں کو آگ لگادی ۔ اس دوران ایک خاتون سمیت 45افراد کو فسادات کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ سری لنکا اپنی آزادی کے بعد سے اب تک کے سب سے بدترین اقتصادی بحران سے دوچار ہے ۔

 

The post سری لنکا معاشی بحران کے بعد فسادات ، 50افراد زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے