لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے۔اگر 8 مارچ کو ووٹنگ ہو جاتی تو ڈھٹائی سے وزیراعظم اپنی کرسی پر نہ ہوتے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک اعوان میں پیش ہے تو اس پر بحث نہیں کروائی گئی،
غیر آئینی جعلی وزیراعظم ملک پر مسلط ہے، عمران خان کو معلوم ہے کہ وہ وزیراعظم نہیں رہے۔ عمران خان اپنے غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، وزیراعظم اپنے اسپیکر کو حکم دے رہے کہ گنتی کو درست نہ کروایا جائے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم قومی اسمبلی اسپیکر کو حکم دے رہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے، عمران خان حکم دے رہے کہ
امرجنسی ملک میں کیسے نافذ کی جائے۔ عمران خان کے پاس اکثریت نہیں یہ اب ملک کے وزیراعظم نہیں، عمران خان کے پاس نفرت اور بدمعاشی پھیلانے کے علاوہ اور کچھ نہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس صرف تین سال کی نااہلی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خط کا ڈرامہ اور قتل کی سازش کا ڈھونگ رچایا، کرسی سے چمٹنے والے کی خود داری نہیں بلکہ بزدلی ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا
کہ ایف آئی اے کو استعمال کر کے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو گرفتار کروانے کی درخواست دائر کی، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بےوقوف سمجھ رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 4بجے پریس کانفرنس کرنی تھی، وزیراعظم نے دیکھا دیکھی اپنا ٹیلیفونک خطاب 4بجے کردیا، عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے کو استعمال کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جلسے میں جعلی خط لہراتے ہیں، عمران خان کو اپنے خلاف سازش ساڑھے تین سال بعد یاد آئی۔
