ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

موجودہ صورتحال پر پاک فوج کے ترجمان کا بیان آگیا

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آج جو ہوا ادارے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے نجی ٹی وی چینلز سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ فوج کو آج کے اقدامات سے جوڑ رہے ہیں وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ آج جو کچھ ہوا وہ خالصتاً سیاسی عمل تھا، ان اقدامات سے نہ تو ادارے کا کوئی عمل دخل ہے نہ ہی کوئی تعلق۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایبسولوٹلی ناٹ، آج کے اقدامات میں فوج کی رضا مندی شامل ہونے پر کوئی صداقت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں