لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے آسڑیلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں2-1 سے کامیابی حاصل کی۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا کے کھلاڑی41.5 اوور میں210 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے تھے۔ پاکستان نے37.5 اوور میں ایک وکٹ پر214 رنزبناکر میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔ پاکستان کی آسڑیلیا کے خلاف یہ سب سے بڑی جیت تھی۔ سیریز کا پہلا میچ آسڑیلیا نے 29 رنز سے جیتا تھا۔ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے مقررہ 50 اوور میں 7 وکٹوںپر 313 رنز بنائے تھے۔ اس کے جواب میں پاکستان کے کھلاڑی45.2 اوور میں225 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تھے۔ پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں6 وکٹوں سے جیت حاصل کی تھی۔ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے مقررہ50 اوور میں 8 وکٹوں پر 348 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے49 اوور میں 4 وکٹوں پر349 رنز بناکر میچ جیتا تھا۔ یہ پاکستان کو جیت کے لئے دوسری اننگ میں بنایا گیا سب سے بڑا سکور تھا۔پاکستان کی سیریز میں2-1 کی کامیابی آسڑیلیا کے خلاف اسکی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں چوتھی تھی دونوں کے درمیان ابھی تک ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی12 سیریزیں ہوئی ہیں جس میں آسڑیلیا نے 8 میں جیت حاصل کی ہے۔ آسڑیلیا اور پاکستان کے درمیان پہلی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز 1982 میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سیریز کا تیسرا اور آخری میچ تما شائیوں کی گڑ بڑ کی وجہ مکمل رہا تھا۔ پہلے میچ میں جو20 ستمبر1982 کو حیدرآباد میں کھیلا گیا تھا، پاکستان نے 59 رنز سے جیتا تھا۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ40 اوور میں6 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے 40 اوور میں 9 وکٹوں پر170 رنز بنائے تھے۔ جلال الدین نے اس میچ میں ایک روزہ بین الاقوای کرکٹ میں پہلی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ لاہور میں8 اکتوبر1982 کو ہوئے میچ میں پاکستان نے28 رنز سے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 40 اوور میں3 وکٹوں پر 234 رنز بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے مقررہ 40 اوور میں4 وکٹوں پر 206 رنز بنائے جسکی وجہ سے اسے اس میچ میں28 رنز سے شکست ہوئی۔ لاہور میں14اکتوبر1988واحد میچ کی جو سیریز ہوئی تھی اس میں پاکستان نے جیت حاصل کی تھی۔ اس میچ میں کم وکٹیں گرنے کی وجہ سے پاکستان ٖفاتح رہی تھی۔ اس میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آسڑیلیا نے مقررہ 45 اوور میں8 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔ پاکستان نے مقررہ 45 اوور میں7 وکٹوں پر 229 رنز بنائے تھے۔آسڑیلیا کے خلاف پاکستان نے آسڑیلیا میں ایک سیریز جیتی ہے۔ اس نے ایسا جون 2002 میں3 میچوں کی سیریز2-1 سے جیتی تھی۔
p
