اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے بیرونی سازش کی پھر تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ، پی پی، جے یوآئی، ن لیگ قائدین 3ایجنٹس ہیں جو یہ سازش لیکر آئے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ ایک سال سے یہ کہتے رہے کہ الیکشن کرائے جائیں اپنی لیڈرشپ سے کہہ رہاہوں اس بارنظریاتی کارکنان کو نظرانداز نہیں کرنا، منحرف ارکان کو سب نے دیکھ لیا ،نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیئے جائیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا، کوئی 35پکنچر نہیں لگاسکے گا،ای وی ایم پر الیکشن ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے بیرونی سازش،عدم اعتمادتحریک جمع کرائی ہم شکریہ اداکرتے ہیں، اپوزیشن کابیانیہ تھا الیکشن کرائیں عوام میں جائیں آپ کو لگ پتا جائے گا۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اب ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں تویہ بھاگ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے آپ کی یہ خواہش بھی پوری کردی ہے، اب ہم الیکشن کی پوری تیاری کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ(آج) منگل کو ہمارے پارلیمنٹری بورڈکاپہلااجلاس ہوگیا، اس الیکشن میں کوئی بندنہیں ہوگا بلکہ مشینیں ہوں گے، آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پرہوگا ، ان کی خواہش تھی عدم اعتماد کامیاب ہوگی توای وی ایم ختم کریں گے لیکن بیرونی سازش ناکام ہوئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہمارے اورسیزپاکستانی باآسانی ووٹ کرسکیں گے، اووسیز اب کہیں سے بھی بیٹھ کر آن لائن ووٹ ڈال سکیں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ 90 دن کے اندر الیکشن ہوں گے اور انٹرنیٹ ووٹنگ کا بھی استعمال ہوگا۔