ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد سے بھاگ گئے‘شازیہ مری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ مہنگائی اور غربت میں اضافہ کرنے والے وزیراعظم عدم اعتماد سے بھاگ گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ آئین کو توڑ کر جشن منانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے اور دوبارہ ہوںگے، عمران خان نے آئین پر حملہ کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر کو خود کش بمبار کے طور پر استعمال کیا گیا، سلیکٹڈ نے شکست دیکھی تو پارلیمنٹ میںبغاوت کر گئے۔ الیکشن کل ہوں یا پرسوں آئین توڑ کر نہیں ہوسکتے، آئین کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ عمران نے تبدیلی کے نام تباہی مچائی، ترجمان پیپلزپارٹی نے مزیدکہا کہ صدر کی جانب سے آئین سے انحراف غداری کے زمرے میں آتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں