English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کابل میں مسجد پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی

القمر

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایک مسجد میں دستی بم کے دھماکے میں چھ افراد زخمی ہو گئے، پولیس کے مطابق نمازیوں کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے کے دوران عصر کی نماز ادا کیے جانے کے چند منٹ بعد دھماکا ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی خبر کے مطابق گزشتہ سال اگست میں طالبان کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد سے عوامی اہداف پر حملوں میں بڑی حد تک کمی آئی لیکن عسکریت پسند اسلامک اسٹیٹ گروپ (آئی ایس ) ملک بھر میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔نمازی محمد یٰسین نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نماز سے فارغ ہو کر مسجد سے باہر نکل رہے تھے کہ دھماکا ہوگیا۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پل خستی مسجد کے اندر دستی بم پھینکا گیا اور جائے وقوع سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاحال کسی گروپ نے اس دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن آئی ایس خراسان گروپ کابل اور دیگر شہروں میں حالیہ حملوں میں ملوث رہاہے۔افغان حکام کا اصرار ہے کہ ان کی افواج نے آئی ایس کو شکست دی ہے، لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ گروپ اس وقت ملک پر بر سر اقتدار سخت گیر طالبان کے لیے ایک اہم سیکورٹی چیلنج ہے۔یاد رہے کہ رواں سال 22 جنوری کو بھی افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں اقلیتی برادری ہزارہ کے اکثریتی علاقے میں منی بس میں بم دھماکے سے 4 خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے