English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شکیلہ خاتون کر کٹ، سندھ رعنانے افتتاحی میچ جیت لیا

القمر
مہمان خصوصی نہال فاروقی شکیلہ خاتون یادگار ٹرافی کا شاٹ کھیل کر افتتاح کررہے ہیں

کراچی( اسٹاف رپورٹر)شاعر نہال صدیقی میموریل اسپورٹس فائونڈیشن اور ینگ پا ک فلیگ کر کٹ کلب سی سی اے زون چار کے زیرِ اہتمام ساتواں شکیلہ خاتون یادگاری رمضان کر کٹ ٹورنامنٹ افتتاحی میچ سندھ رعنا نے ینگ پا ک فلیگ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر جیت لیا،ایونٹ کا افتتاح مہمانِ خصوصی نہال الدین فاروقی صدر ایف گن سی سی نے بال کو ہٹ لگا کر کیا ،اس موقع پر انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ گولڈ میڈلسٹ آرگنائزر عتیق صدیقی کو ساتویں شکیلہ خاتون رمضان ٹرافی کے انعقاد پر مبارک باد اور خراج تحسین پیش کر تا ہوں جن کے ایونٹس سے نوجواں کر کٹرز جوئے( کائونٹی) سے دور ہیں ان کے خلاف مسلسل جدو جہد اور ٹورنامنٹ پہ ٹورنامنٹ سے جوئے کو موت نصیب ہوئی ہے اللہ تعالیٰ عتیق صدیقی کو استقامت عطاء فرمائے ، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں سندھ رعنا کلب نے ینگ پاک فلیگ کو باآسانی نو وکٹوں سے شکست دیدی، ینگ پا ک فلیگ نے مقررہ اوورز میں 126رنز کا ٹارگٹ دیا،محمد اویس 35اور یاسر صدیقی نے25رنز بنائے،انور خان نے تین وکٹ حاصل کی، جواب میں سندھ رعنا نے ایک وکٹ پہ 127رنز بنالئے، ظہور نے شاندار 80رنز بنائے،عبدل رحمان خان، اور عبید شیخ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیے جبکہ آصف منا آفیشل اسکورر تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے