English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ون ڈے ،ٹی ٹوئنٹی رینکنگ،امام الحق اور شاہین آفریدی کی ترقی

القمر

دبئی(جسارت نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت پاکستانی بیٹسمین امام الحق ون ڈے میں تیسری جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ساتویں پوزیشن پرآگئے۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ امام الحق 7 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے۔ بھارتی ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی 8 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ساتویں نمبر پر آگئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے کرس ووکس دوسری اورآسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ تیسری پوزیشن پر ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی پانچویں سے چوتھی پوزیشن پرآگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندر ایشون اور تیسرے پر بھارت ہی کے جسپریت بھمرا موجود ہیں۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پاکستانی کپتان بابراعظم پہلی اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان دوسری پوزیشن پر بدستور قائم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے