English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ50سال سے کم عمر افراد کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ بند

القمر

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت 50 سال سے کم عمر افراد کے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پابندی کے دائرے میں آنے والے افراد کو جمعہ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔صہیونی ترجمان نے بتایا کہ پابندی میں خواتین اور 12 سال سے کم عمر بچے شامل نہیں ہیں۔ قابض حکام نے وزیر دفاع بینی گینٹز کی سربراہی میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف افیف کوشاوی اور آپریشنز اتھارٹی کے چیف اوڈ باسیوک کی موجودگی میں ایک سیکورٹی اجلاس کیا۔ حکومتی ترجمان نے بتایا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والے مردوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت صرف اس صورت میں ہوگی کہ جب کہ ان کے پاس حکومت کا اجازت نامہ ہو۔ واضح رہے کہ قابض فوج نے رمضان المبارک کے آغاز سے ہی مسجد اقصیٰ اوراس کے اطراف کے علاقے باب العمود کے صحنوں میں فوج کی بڑی تعداد تعینات کردی ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیت نے کہا ہے کہ ہے کہ ان کی حکومت مغربی کنارے میں بستیوں کی تعمیر جاری رکھے گی۔ مغربی کنارے کے ایک فوجی ہیڈکوارٹر میں منعقد ایک کانفرنس میں کہا کہ ہم یہودا اور سامرا میں تعمیرات جاری رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے