English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب اسمبلی کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں‘عدالت عظمیٰ

القمر

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال پنجاب کے حوالے سے کوئی حکم نہیں دیں گے،بہتر یہی ہے کہ پنجاب کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں لے کر جائیں۔جمعرات کواسپیکر رولنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب روسٹرم پر آگئے۔ چیف جسٹسجسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم ان پروسیڈنگ میں پنجاب اسمبلی کو ٹچ نہیں کر رہے۔ وکیل ن لیگ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کل ٹی وی پر یہ بھی دکھایا گیا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر خاردار تار لگائے گئے، 14کروڑ کے صوبے کے منتخب ارکان اسمبلی کا معاملہ ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ رات کو نجی ہوٹل میں تمام ایم پی ایز نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنا دیا، سابق گورنر آج حمزہ شہباز سے باغ جناح میں حلف لیں گے، حمزہ شہباز نے بیوروکریٹس کی میٹنگ بھی آج بلا لی ہے اور آئین ان لوگوں کے لیے انتہائی معمولی سی بات ہے ۔وکیل مسلم لیگ ن نے کہا کہ ارکان صوبائی اسمبلی عوام کے نمائندے ہیں اور عوامی نمائندوں کو اسمبلی جانے سے روکیں گے تو وہ کیا کریں؟جسٹس مظہر عالم نے ریمارکس دیے کہ کیا اسمبلی کو اس طرح سیل کیا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قومی اسمبلی کے کیس سے توجہ نہیں ہٹانا چاہتے، جس کے بعد چیف جسٹس نے اعظم نذیر تارڑ اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو روسٹرم سے ہٹا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے