English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ـ35واں کراچی جمخانہ رمضان فیسٹول کا پہلامیچ عمر ایسوسی ائٹس نے جیت لیا

القمر
مہمانِ خصوصی اقبال پوری صدر کراچی جم خانہ گیند کو ہٹ لگا کر کراچی جم خانہ رمضان فیسٹول کا افتتاح کر رہے ہیں

کراچی(ااسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول کا افتتاحی میچ عمر ایسوسی ائٹس نے کراچی جم خانہ بلیوز کو 52رنز سے شکست دیکر جیت ، افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی اکبر اقبال پوری صدر کراچی جم خانہ گیند کو ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر الطاف آغا، سیکریٹری کر کٹ جام نفیس، مسرور مرزا،ڈی سی ایسٹ ارشاد صودھر،مسعود احمد بھی موجود تھے کراچی جم خانہ گرائونڈ پر عمر ایسوی ائٹس نے 146رنز کاٹارگٹ دیا،عمران جاوید 37،جعفر قریشی23،اقبال شیخ27اور محمد عمران نے 16رنز بنائے،مرتضیٰ حبیب،آدم عیسیٰ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کراچی جم کانہ بلیوز 94رنز پر آل آؤٹ ہوگئی،آدم عیسیٰ نے31رنز بنائے،حارث ایاز نے 4،طاہر خان،کاشف نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں، میچ کے اختتام میچ کے منصف رافع صفدر نے حارث ایاز کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا۔۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے