کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فلڈ لائیٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا ایک میچ دلچسپ مقابلے کے بعد برابر رہا۔ نیا ناظم آباد فٹبال گراؤنڈ میں برقی قمقموں کی روشنی میں برما آفریدی اور نیشنل شاہین کے درمیان مقابلہ آغاز دلچسپ رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے برتری کے لیے کئی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی۔ دوسرے ہاف میں بھی مقابلہ سنسنی خیز رہا لیکن کوئی بھی ٹیم ال کو جال میں نہ پہنچا سکی اور میچ مقرر وقت میں بغیر کسی گول کے اختتام پذیر ہوا۔مہمان خصوصی نیا ناظم آباد کے سیکیورٹی ہیڈ کرنل طاہر اور کرنل سہیل نے برما آفریدی فٹبال کلب کے عبدالرحمن کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا۔8 رات 11بجے شاہد میموریل کا مقابلہ غریب شاہ یونین کی ٹیم سے ہوگا ۔
