اسلام آباد(صباح نیوز)واجبات کی عدم ادائیگی پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی گئی، صرف 4دن کا اسٹاک رہ گیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل نے اربوں روپے کے واجبات ادا نہ کرنے پر آئی پی پیز کو فرنس آئل کی سپلائی بند کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرنس آئل کی سپلائی معطل ہونے سے 4 ہزار 265 میگاواٹ بجلی سسٹم سے آئوٹ ہونے کا خدشہ ہے۔ آئی پی پیز کے پاس فرنس آئل کا 4 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے۔رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل سپلائی جاری رکھنے کے لیے وزارت توانائی نے سر جوڑ لیے۔ڈی جی آئل نے وزارت توانائی کو پی ایس او کے 25 ارب روپے کے واجبات 16 اپریل تک جاری کرنے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔
