برسلز(اے پی پی)یورپی یونین نے روسی کوئلے کی درآمد پر پابندی کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی یونین نے کہا کہ روسی کوئلے پر پابندی کے ساتھ روسی بحری جہازوں کے لیے یورپی یونین کے رکن ممالک کی بندرگاہوں کو بند کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ یوکرین میں کیف کے قریب بوچا میں گزشتہ ہفتے کے آخر میں سینکڑوں شہریوں کی لاشیں ملنے کے بعد یورپی کمیشن کی جانب سے روس کے خلاف نئے تادیبی اقدامات اٹھائے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔