English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دل کی سرجری کے بعد عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی

القمر

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز عابد علی نے لاہور میں بھرپور نیٹ پریکٹس شروع کردی۔ گزشتہ سال دسمبر میں دل کی سرجری کے بعد کم بیک کے خواہاں اوپنر عابد علی ہلکی ٹریننگ کے بعد اب بیٹنگ بھی کرنے لگے ہیں، انھوں نے نیٹ میں بھرپور پریکٹس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

اپنے پیغام میں عابد علی نے کہاکہ رحمتوں بھرے رمضان کے مہینے میں میری ٹریننگ بہتر ہوتی جا رہی ہے، مداحوں کی دعاؤں سے بیٹنگ کا یہ سلسلہ نیٹ سے نکل کر میدان اور پاکستان ٹیم تک آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے