English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی جم خانہ رمضان ٹرافی،رام روی کی سنچری

القمر
کراچی جم خانہ رمضان ٹرافی ،مہمان خصوصی رام روی کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیتے ہوئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچیجم خانہ کے زیر اہتمام اور عمر ایسوسی ایٹس کے تعاون سے 35 ویں کراچی جم خانہ رمضان عمر ایسوسی ایٹس ٹرافی میں کے جی اے کلب نے کراچی جم خانہ بلیوز کو 147 رنز سے شکست دیدی،پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے کے جی اے نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز کا ٹارگٹ دیا،رام روی نے شاندار سنچری 115 رنز 8 چوکوں ،8چھکوں کی مدد سے اسکور کی،دانش 62 اورامیت روی نے 30 رنز بنائے،آدم عیسیٰ،ذید آدم،حسین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی جم خانہ بلیوز 90 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،آدم عیسیٰ 44 اور سفیان نے 26 رنز بنائے،عمران اور امیت روی کے حصے میں 3،3 وکٹیں آئی،منصف مسرور مرزا نے رام روی کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈپیش کیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے