English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قوم کو بھیانک دور سے امید کی جانب سفر مبارک ہو، حمزہ شہباز

القمر

لاہور (صباح نیوز+ آن لائن) متحدہ اپوزیشن کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بھیانک دور سے امید کی طرف سفر مبارک ہو۔ ساڑھے 3 سال میں قوم کو بدترین حکمرانی، مہنگائی اور غربت کی چکی میں پیس دیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار حمزہ شہباز نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم کو گمراہ کیا گیا۔ آئین و قانون کی دھجیاں
اڑائی گئیں اور عام پاکستانیوں کی آنکھوں سے خواب نوچ لیے گئے، پہلے بھی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر ڈالا تھا، ترقی وخوشحالی کا سفر دوبارہ سے شروع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے