English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف کی زرداری اور بلاول سے ملاقات اتفاق رائے سے چلنے کا عزم

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ن لیگ کے صدر اور وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے اسلام آباد زرداری ہائوس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے ملاقات کی ہے۔اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران گفتگو وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار نے آصف زرداری اور بلاول کا عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے کے مطابق آصف زرداری، پی پی چیئرمین اور شہباز شریف نے دوران گفتگو اتفاق رائے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔اس ملاقات میں تینوں سیاسی رہنمائوںکے درمیان انتخابی اصلاحات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے