English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیا ناظم آباد رمضان کپ فٹبال ٹورنامنٹ: برما آفرید ی کورنگی کی ٹیم کامیاب

القمر
مہمان خصوصی نیا ناظم آباد رمضان فٹبال کپ کے مین آف دی میچ کو ایوارڈ دیتے ہوئے

 

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) دوسرے نیا ناظم آباد رمضان کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے8ویںمیچ میں برما آفریدی کورنگی نے بابل اسپورٹس لیاری کو ایک کے مقابلے میں3 گول سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے اسٹرائیکر سہیل خان نے ہیٹرک اسکور کی۔ نیا ناظم آباد فٹبال گرائونڈمیں برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے میچ میں برما آفریدی اور بابل اسپورٹس کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔کھیل کے 55ویں منٹ میں بابل اسپورٹس کے شاکر خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جسے15 منٹ بعد برما آفریدی کے سہیل خان نے گول کرکے کے ختم کردیا۔ برما آفریدی کے سہیل خان نے73 ویں منٹ میں بال کودوبارہ جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو سبقت دلائی۔ سہیل نے آخری لمحات میں ایک اور گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت کو یقینی کردیا۔ بابل اسپورٹس کے کھلاڑیوں ے خسارہ کم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے