English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتے کیلئے ہے،فواد چوہدری

القمر

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما، سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لیے ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کا بحران سنگین ہو رہا ہے‘ چوں چوں کا مربہ حکومت چند ہفتوں کے لییہے‘ 135 حلقوں سے استعفے آچکے ہیں موجودہ پارلیمان اپنی اہمیت اورحیثیت کھو چکی ہے‘ ٹکراؤ سے بچنے کا واحد طریقہ انتخابات ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت سوشل میڈیا اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا خواب دیکھنا چھوڑ دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے