English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت ، مسلم کش فسادات کے بعد کرفو نافذ

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کی ریلیوں کے دوران مسلمانوں پر حملوں کے بعد حکومت نے جزی کرفیو نافذ کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مذہبی تہوار کے دوران مسلم کش فسادات کے بعد پولیس نے ایک قصبے میں کرفیو نافذ کردیا۔ اس کے علاوہ ریاست گجرات ، مدھیہ پردیش اور جھاڑ کنڈ کے متاثرہ علاقوں میں 4 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سے قبل گجرات کے ایک قصبے میں ہندوؤں کے مذہبی جلوس کے دوران پتھراؤ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 9 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں بھی اسی طرح کی جھڑپوں کے دوران 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے ،جب کہ مشرقی ریاست جھاڑکنڈ بھی فسادات ہوئے۔ گجرات کے ضلع آنند کے علاقے کھمبٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق پولیس عہدیدار ایم جے چوہدری نے کہا کہ ہم نے جھڑپوں کے بعد 7 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمت نگر قصبے کے کچھ حصوں میں کرفیو نافذ کر دیاگیا ہے۔یاد رہے کہ گجرات میں 2002 ء میں تقریباً ایک ماہ تک مسلمانوں کی نسل کشی کے دوران تقریباً 2ہزار افراد مارے گئے تھے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے