English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے گئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کو بھجوا دیئے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس  موصول ہوئے جسے 2 دن کے اندر الیکشن کمیشن کے اندر بھجوانا ضروری تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 20 منحرف اراکین کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا گیا اور الیکشن کمیشن ان پر 30 دن میں فیصلہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان اراکین پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی قیادت کی ہدایات پر عمل نہیں کیا اور اپوزیشن بنچز پر جا بیٹھے جبکہ پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔

جن منحرف اراکین کے خلاف ریفرنسز الیکشن کمیشن بھجوائے گئے ہیں ان میں راجہ ریاض احمد، نور عالم خان، وجیہہ قمر، ملک نواب شیر وسیر، رمیش کمار، افضل ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، عبد الفغار وٹو، مخدوم باسط بخاری، عامر طلال گوپانگ، سردار ریاض محمود خان، نزہت پٹھان، سید مبین احمد، امجد فاروق کھوسہ، سید سمیع الحسن گیلانی، عامر لیاقت حسین، جویریہ ظفر، عاصم نذیر اور چوہدری فرخ الطاف شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے