English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی فرمانروا اور ولی عہدکی شہباز شریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد

ریاض: سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

ایک روز قبل شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو حلف اٹھانے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شہبازشریف کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے پیغامات میں پاکستان کی ترقی اور  و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زايد نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے