ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میرے اور علیم خان کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، حمزہ شہباز

Propaganda

لاہور :  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے علیم خان سے لڑائی کی خبروں پر  دیتے ہوئے کہا  ہے کہ  کہ میرے اور علیم خان کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پروپیگنڈا جھوٹا، بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل علیم خان نے بھی اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے،اْن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اْن کا مقدر بن چکی ہے تو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں