ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اینڈریو مکڈونلڈ3سال کیلیے آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

میلبورن(جسارت نیوز)کرکٹ آسٹریلیا نے اینڈریومکڈونلڈکو آسٹریلیاکرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقررکردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اینڈریو مکڈونلڈ کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔آسٹریلیا ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر اینڈیرو مکڈونلڈ نے کہا کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے اور کوچنگ اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ نے اینڈریو مکڈونلڈکو جسٹن لینگر کے بعد ٹیم کا عبوری کوچ مقرر کیا تھا اور وہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی ٹیم کے کوچ بھی تھے۔سابق ٹیسٹ آل رائونڈر اینڈریو مکڈونلڈ 2019میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں