English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر برطانیوی وزیر اعظم کو جرمانہ

القمر

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم کو کورونا قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہونے پر جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنی رہایش گاہ پر پارٹیاں کرنے پر بورس جانسن پرجرمانہ عائد کیا گیاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن اوران کی اہلیہ پرلاک ڈاؤن کے دنوں میں سرکاری رہاش گاہ پر پارٹیاں کرنے پر50سے زائد جرمانے عائد کیے گئے ،جب کہ مزید جرمانے لگنے کی توقع ہے۔ ادھر بورس جانسن نے جرمانہ ادا کرتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی ۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ پارٹی کا انعقاد اعلان کردہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔پارٹی گیٹ اسکینڈل میں برطانیہ کے بھارت نژاد وزیرخزانہ رشی سونک پربھی جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن پارٹی نے وزیراعظم اوروزیرخزانہ سے قانون توڑنے پراستعفادینے کا مطالبہ کیا ہے جسے انہوں نے مسترد کردیا ۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے جب مستعفی ہونے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا ہے کہ یہ منصب عوام نے منتخب کیا اور میں اسے نہیں چھوڑ سکتا۔ یاد رہے کہ جون 2020 ء میں وزیراعظم کی سرکاری رہایش گاہ پر پارٹی میں 100افراد نے شرکت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے