English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت الیکشن کا اعلان کر دے ورنہ آزادی چھین کر لیں گے، فواد چوہدری

martial law

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا ان کی اس بات کی تائید کرتا ہوں، ہم یہی تو کہہ رہے ہیں کمیشن دیکھے گا دھمکی دی گئی یا نہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ فوج نے خود کہا سیاسی معاملات میں نہ گھسیٹا جائے، افواج پاکستان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق اور احترام ہے، جو لوگ فوج کے خلاف مہم چلاتے ہیں وہ پاکستانی نہیں ہوسکتے، ہمارا فوج کے لیے احترام برقرار ہے اور رہے گا۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن 130حلقوں میں ضمنی الیکشن کراسکتا ہے تو پھر عام انتخابات بھی کرا سکتا ہے، حکومت خود الیکشن کا اعلان کر دے ورنہ آزادی چھین کر لیں گے، پاکستان میں حکومت کون بنائے گا یہ فیصلہ کسی بیرون ملک نے نہیں عوام کے ووٹ سے ہوگا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج ہمارے استعفے منظور ہوگئے ہیں، میں تمام اراکین کو سلام پیش کرتا ہوں، ہم تمام اراکین جنہوں نے استعفیٰ دیا سلام پیش کرتے ہیں، جلد یہ لوگ دوبارہ آئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ  (ن) لیگ کے ساتھ کوئی بھی سیاسی جماعت آگے بڑھنے کو تیار نہیں، نااہل حکومت معیشت کو تباہ کر ر ہی ہے، کوئی بھوکا نہ سوئے کا پروگرام بند کیا جارہا ہے، نور عالم گلے میں تختی پہن کر نکلا کریں جس پر لکھا ہو مجھے کوئی لوٹا نہ کہے، پاکستان میں سیاسی بحران کا واحد حل جلدازجلد الیکشن ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے