English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص,بد ترین لوڈشیڈنگ کے خلاف سیاسی تنظیموں کا احتجاج

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شہر کی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے احتجاج اور حیسکو دفاتر کے گھیرائو کے اعلان کے باوجود حیسکو افسران نے اپنی ہٹ دھرمی نہیں چھوڑی شہر اور دیگر مضافات میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 18سے 20 گھنٹے کر دیا خاص طور پرشہری سحری اور افطار تاریکی میں کرنے پر مجبور، روزے داروں کو گرمی میں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حیسکو افسران کی جانب سے ان دنوں میرپورخاص سمیت دیگر مضافات میں کی جانے والی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سخت گرمی میں شہری سخت پریشان ہیں جبکہ پینے کے پانی کی بھی قلت پیدا ہو گئی ہے حیسکو کی جانب سے ماہ صیام میں کی جانے والی کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف میرپورخاص کی سیاسی اور سماجی تنظیموں جن میں ایم کیو ایم پاکستان ، جماعت اسلامی ، انجمن تاجران ، سنی تحریک کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور حیسکو افسران کے دفاتر کے گھیرائو کا اعلان کی گیا تھا لیکن حیسکو افسران نے اپنی ہٹ دھرمی میںجا ری رکھتے ہوئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اب 18سے 20 گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ پانچوں نمازوں ، سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی نہیں ہو تی ہے اور شہری افطار و سحر تاریکی میں کرنے پر مجبور ہیںبجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث روزے داروں کو سخت گرمی میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں حیسکو افسران کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے شہری سخت پریشان ہیں پینے کے پانی کی قلت ہو گئی ہے فوری طور پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جا ئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے