ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس 151 کی کمانڈ سنبھال لی

Combined Task Force

اسلام آباد:پاک بحریہ نے دسویں مرتبہ کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کی کمانڈ سنبھال لی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور احمد حسین کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 کے نئے کمانڈر تعینات ہوگئے ،اس سے پہلے یہ کمانڈ برادر ملک اردن کے پاس تھی۔

ترجمان کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس – 151 میری ٹائم سیکیورٹی، بحری قزاقی اور سمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کو یقینی بناتی ہے۔ کموڈور احمد حسین کے مطابق خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ تقریب میں پاکستان اور اردن  کے سفیروں سمیت دیگر ممالک کی سفارتی اور عسکری شخصیات نے بھی شرکت کی۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں