English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہوگئی، متعدد لاپتہ

منیلا: فلپائن میں سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 148 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زمینی تودوں اور سیلابوں سے تباہ حال علاقوں میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں، اب بھی متعدد لوگ لاپتہ ہیں۔ کئی روز سے جاری طوفانی بارشوں نے ہزاروں افراد کو نقل مکانی پرمجبور کیا ہے۔

وسطی صوبے لیئٹی میں زمینی تودوں نے کسانوں اور ماہی گیروں کے پورے پورے علاقے تباہ کر دئیے۔ متاثرہ ساحلی پٹیوں پر بھی تلاش کا کام جاری ہے جہاں کئی لوگ سمندری لہروں میں بہہ گئے ہیں۔ حکا م نے بتایاکہ قدرے اونچائی والے علاقوں میں خراب موسم اور بھاری کیچڑ کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق یہ صورت حال کئی روز تک برقرار رہ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے