English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ نے دومزید روسی شرفا کے 13ارب ڈالرمالیت کے اثاثے منجمد کر لیے

لندن: برطانیہ نے چیلسی فٹ بال کلب کے مالک رومن ابرامووِچ کے دیرینہ کاروباری ساتھیوں، دو اور روسی شرفا کے قریبا 13 ارب ڈالر مالیت کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ نے چیلسی کے ڈائریکٹریوجین ٹینن بوم اور ڈیوڈ ڈیوڈووِچ کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ اس کے بعد فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں لندن کی پابندیوں کی زد میں آنے والے روسی اشرافیہ،صدرولادی میر پوتین کے خاندان کے افراد اور ان کے قریبی ساتھیوں کی کل تعداد 106 ہو گئی ہے۔

لندن حکومت کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی تاریخ میں سب سے بڑا اثاثہ منجمد ہونے سے روسی صدرولادی میر پوتین کی جنگی مشین کے لیے آمدن کے اہم ذرائع میں کمی آئے گی۔برطانوی وزیرخارجہ لیزٹرس نے کہا کہ ہم پوتین کی جنگی مشین پرگھیرا تنگ کر رہے ہیں اور کریملن کے قریب ترین لوگوں کے حلقے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جب تک ولادی میرپوتین یوکرین میں ناکام نہیں ہوجاتے،ہم پابندیاں عاید کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ کچھ بھی بعید نہیں اور کوئی بھی چیز خارج از امکان نہیں۔برطانیہ نے ڈیوڈووچ پربھی سفری پابندی عاید کی ہیں۔

فوربزکی رپورٹ کے مطابق ذاتی نمودونمائش سے دور ڈیوڈووِچ کوابرامووِچ کا دست راستقرار دیا جاتا ہے۔ٹینن بوم ارب پتی ابرامووِچ کے قریبی کاروباری ساتھیوں میں سے ایک ہیں اورانھوں نے روس کے یوکرین پرحملے کے فورا بعد ابرامووِچ سے منسلک سرمایہ کارکمپنی کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے