مانچسٹر(جسارت نیوز)مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم ہاٹ پور اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے ماہر تعمیرات کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ تاکہ پرانے اولڈ ٹریفورڈ گرانڈ کی دوبارہ تعمیر کی جا سکے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹوٹنہم ہاٹ پور اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے 2مشہور و معروف ماہر تعمیرات کی خدمات حاصل کی ہیں، تاکہ وہ اپنے پرانے اولڈ ٹریفورڈ گرانڈ کی دوبارہ تعمیر کے منصوبے تیار کریں۔آرکیٹیکٹس پاپولس اور مینجمنٹ کنسلٹنٹس لیجنڈز انٹرنیشنل مشترکہ طور پر برطانیہ کے سب سے بڑے کلب اسٹیڈیم کو اپ ڈیٹ کرنے کے منصوبوں پر کام کریں گے جس کا مقصد صلاحیت کو مزید بڑھانا ہے۔یاد رہے کہ ان دونوں ماہر تعمیرات کی کمپنیوں نے ٹوٹنہم کے 63,000سیٹوں والے اسٹیڈیم کی ترقی پر کام کیا، جس کا افتتاح 2019میں ہوا تھا۔یونائیٹڈ کی ویب سائٹ پر جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا کہ اولڈ ٹریفورڈ کے لیے آپشنز تیار کرنے اور ان کی فزیبلٹی کا مطالعہ کرنے پر کام فوری طور پر شروع ہو جائے گا، جس کا مقصد مداحوں کے تجربے کو نمایاں طور پر بڑھانا ہے۔
