English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیب کا نام تبدیل کر دیا جائے گا،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد:مسلم لیگ( ن) پنجاب کے صدر اور ممبر قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کا نام تبدیل کر دیا جائے گا۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ نے کہاکہ نیب کا ادارہ انتقام کے لیے بنایا گیا تھا لیکن ہم کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کسی بھی معاشرے کے لیے بہت ضروری ہے، نیب کا ادارہ قائم رہے گا لیکن اس کا نام تبدیل کر دیا جائے گا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے استعفے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قاسم سوری کو مستعفی نہیں ہونا چاہئے تھا، پی ٹی آئی کے 70 فیصد لوگ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے