English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل منصوبہ بندی سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کررہا ہے‘ سعودی عرب


Alkhidmat

ریاض :سعودی عرب نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے میں قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، اس کے دروازے بند کرنے، نہتے نمازیوں پر تشدد کرنے پر اسرائیل کی مذمت کی ہے۔

Alkhidmat

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ اسرائیل جان بوجھ کر منصوبہ بند طریقے سے مسجد اقصی کے تقدس کو پامال کر رہا ہے امت مسلمہ یہ محسوس کرتی ہے کہ اسرائیل قبلہ اول کی حیثیت کو مجروح کررہا ہے۔

سعودی دفتر خارجی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا یہ اقدام متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں اورمعاہدوں کی کھلی خلاف ورزی ہے،سعودی عرب نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور قابض اسرائیلی افواج کو نہتے فلسطینیوں، فلسطینی سرزمین اور ان کے مقدس مقامات کی بے حرمتی سے روکا جائے اور اسرائیل کو اس سے باز رکھا جائے۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے