English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری موخر کردی، گورنر پنجاب


Alkhidmat

لاہور:گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری موخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک یہ عہدہ میرے پاس ہے اس وقت تک میں کسی غیر آئینی اقدام کی توثیق نہیں کروں گا اور نہ ہی خود کوئی غیر آئینی اقدام اٹھاوں گا۔

Alkhidmat

گورنر پنجاب نے کہا کہ  سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے رائے مانگی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کی کارروائی اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رائے نہیں آجاتی اور میں مطمئن نہ ہوجاوں کہ وزیراعلی کا انتخاب آئین اور عدالت کے احکامات کے مطابق کیا گیا۔

عمرسرفراز چیمہ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کو کل وزیراعلی پنجاب کے لیے صاف اور شفاف انداز میں ووٹنگ کروانے کی ہدایت کی گئی تھی، کل جس طرح ہنگامہ آرائی اور اراکین اسمبلی پر تشدد ہوا ہے وہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکریٹری سے کل کے واقع کی رپورٹ منگوالی ہے جو میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے گی، آپ خود پڑھ کر بتائیں کہ کیا یہ الیکشن لاہور ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق منعقد کیا گیا؟ کیا ہم اسے شفاف الیکشن کہہ سکتے ہیں؟گورنز پنجاب نے کہا کہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ سامنے رکھتے ہوئے میں نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھ کر ان سے رائے مانگی ہے، کیونکہ میں اس آئینی عہدے پر بیٹھ کر کسی غیر آئینی اقدام کی توثیق نہیں کرسکتا۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی حلف برداری کی کارروائی اس وقت تک آگے نہیں بڑھے گی جب تک ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رائے نہیں آجاتی اور میں مطمئن نہ ہوجاوں کہ وزیراعلی کا انتخاب آئین اور عدالت کے احکامات کے مطابق کیا گیا۔

رات کو ہونے والی حلف برداری کی تقریب سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ تقریب فی الحال موخر ہوگئی ہے۔عہدے سے برطرف کیے جانے کی اطلاعات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے پاس اس طرح کے کوئی صوابدیدی اختیارات نہیں ہیں، وہ صدر کو ایک سمری بھیجتے ہیں، جب تک صدر پاکستان اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے تب تک میں اس عہدے پر برقرار ہوں۔

Alkhidmat

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے