ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو مسترد کردیا


Alkhidmat

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کو مسترد کر دیا ہے۔

Alkhidmat

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ قابلِ مذمت ہے، تمام جمہوری اصولوں اور آئینی دفعات کی خلاف ورزی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کا الیکشن کرانے کیلئے کوئی بھی چیئر پر موجود نہیں تھا۔

عمران خان نے کہا کہ  ہم مافیا کے زیرِ قبضہ ہونے والے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں۔ان کا کراچی جلسے سے متعلق کہنا تھا کہ کراچی جلسے میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہماری جنگ جمہوریت اور پاکستان کی خودمختاری کیلئے ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ امریکا نے کرپٹ سیاسی مافیا کی مدد سے حکومت تبدیلی کی سازش رچائی۔

Alkhidmat

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں