کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی جم خانہ کے زیرِ اہتمام 35ویں کراچی جم خانہ رمضان کر کٹ فیسٹول میں کھیلے گئے میچ میں ٹوٹل انرجی نے فیکٹ ڈیٹ کو 42 رنز سے شکست دیدی،کراچی جم خانہ گراؤنڈ پر ٹوٹل انر جی نے 149 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا۔فہد جبار نے شاندار نصف سنچری50,عدیل خان21اورمظہر حسین نے18 رنز بنائے،رضوان قریشی،ذوالفقار لہری نے 2,2 وکٹیں حاصل کی جواب میں فیکٹ ڈیٹ 107 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،عابد علی نے 45 رنز اسکورز بنائے،یوسف حبیب نے 3 اور شاہنواز نے 2 وکٹیں حاصل کئے،میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی مسرور مرزا نے ٹوٹل انرجی کے فہد جبار کو مین آف دی میچ کیش ایوارڈ دیا، ایم رشید اور وسیم الدین نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔
