English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹنڈوالٰہیار،دوروز قبل بچے کو اغوا کرنے والا ملزم گرفتار

القمر

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)دو روز قبل ٹنڈوالٰہیار سے بچے کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والا ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم اغوا کرنے والے گروہ کا مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے جسے پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتارکر لیا ۔ ان خیالات کا اظہار انچارج سی آئی اے یاسین تگڑ نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مدینہ کالونی سے انس عباسی کو اغوا کیا گیا تھا جیسے ٹنڈوالہیار پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہو ئے بچے کو ایک روز قبل بازیاب کراکر والدین کے حوالے کیا تھا مذکورہ اغواکاروں کا مرکزی ملزم فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن ہماری ٹیم نے ہمت نہیں ہاری جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی کہ مرکزی ملزم گاؤں خیر محمد جروار میں موجود ہے توہماری ٹیم نے علاقے کا گھیرا کیا جس کے بعد ڈاکو نے ہماری ٹیم پر فائر نگ شر وع کردی ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ جس کے بعد ہماری ٹیم نے ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحے سمیت گر فتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم کا تعلق ٹنڈو طیب مصری شاہ کالونی حیدرآباد سے بتایا جاتا ہے ۔ زخمی ملزم کی شناخت فیاض علی ولد قربان علی قنبرانی کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزم تھانہ بی سیکشن پولیس کو اغوا کے جرم میں مطلوب تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے