English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران کے خلاف کارروائی پر اسرائیل کو بھر پور جواب دیں گے‘ صدر

القمر

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی اسرائیلی کارروائی کا تہران کی فورسز کی طرف سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی صدر رئیسی نے یہ بات پیر کے روز ایک بڑی فوجی پریڈ کے موقع پر قوم سے خطاب میں کہی۔ صدر رئیسی نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کسی معمولی سی بھی حرکت کے جواب میں صہیونی حکومت کو کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ویانا میں مذاکرات جاری ہیں اور اسرائیل ا س کا سخت مخالف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے