ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمگیر جم خانہ نے نیا ناظم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

نیا ناظم آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمگیر جمخانہ نے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل عمر ایسوسی ایٹس کی تجربہ کار ٹیم کو 4 وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے کرنیا ناظم آباد رمضان کارپوریٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ صائم ایوب مین آف دی میچ قرار پائے۔ نیاناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نیا ناظم آباد رمضان کارپوریٹ کپ کا فائنل اپ سیٹ سے بھرپور رہا۔ عالمگیر جمخانہ کے نوجوان بولرز نے نپی تلی بالنگ کی عمر ایسوسی ایٹس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز تک محدود رہی۔ عمر ایسوسی ایٹس کے نامور بلے باز ایک بار پھر بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ سہیل اختر 3، عمر اکمل 11، اعظم خان ایک، اسد شفیق 17 اور کپتان سرفراز احمد 35 رنز بناسکے۔ دانش عزیز 40 رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔ صائم ایوب نے 3 ، عاشق علی نے 2 وکٹ حاصل کی۔ جواب میں عالمگیر جمخانہ کے ابھرتے ہوئے بلے بازوں نے ہدف 3 گیندوں پہلے 6 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ حسن محسن نے ذمہ دارانہ بٰیٹنگ کی اور54 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔ حسن محسن نے مین آف دی میچ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ فاتح ٹیم کو 12 لاکھ روپے اور ٹرافی دی گئی۔ جبکہ عمر ایسوسی ایٹس نے چھ لاکھ روپے اور ٹرافی حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ نیا ناظم آباد کے چیئرمین عارف حبیب کا کہنا تھا کہ وہ نیا ناظم آباد کو اسپورٹس سٹی بنانا چاہتے ہیں کہ ملک اور بیرون ملک صرف اسپورٹس کی وجہ سے پہچانا جائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں