ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کالج کے طلبہ اور تاجروں میں فسادات کے نتیجے میں شہر کے حالات کشیدہ ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ڈھاکا کے نیو مارکیٹ کے علاقے میں کالج کے طلبہ اور تاجروں کے درمیان تصادم کے بعد مشتعل طلبہ نے علاقے کی ناکابندی کر دی۔ فسادات کی ابتدا ایک معمولی سے سودے کے دوران جھگڑے سے ہوئی۔ تصادم کے دوران پولیس نے مداخلت کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔