English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکن صدر نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی

القمر
کولمبو :سری لنکا میں پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے کی یاد میں شمعیں روشن کی جارہی ہیں

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے مظاہرین پر فائرنگ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرادی۔ انہوں نے بدھ کے روز پولیس کی فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کا اعلان کیا۔ کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ عوامی تحفظ کے وزیر پرسنا رانا ٹنگا کا کہنا تھا کہ پولیس نے صبر کا مظاہرہ کیا ، لیکن احتجاج کو بڑے تشدد میں بڑھنے سے روکنے کے لیے کم سے کم طاقت استعمال کرنے کی ضرورت تھی۔ ادھر شہریوں نے ہلاک شخص کی یاد میں شمع روشن کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے