English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مودی آیندہ ماہ 3یورپی ممالک کا دورہ کریں گے

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مئی کے پہلے ہفتے میں جرمنی، ڈنمارک اور فرانس کا دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہو رہا ہے کہ جب یورپ کو یوکرین پر روسی حملے کے مضمرات اور یوکرینی پناہ گزینوں کے مسئلے کا سامنا ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا رواں برس کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہو گا۔ اس دورے کے دوران وہ جرمنی اور فرانس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسیع اور مستحکم کرنے کی کوشش کریں گے۔ بھارت میں جرمن سفیر والٹر جے لنڈنر کا کہنا ہے کہ جرمنی اور بھارت کے درمیان بہت سے ایسے موضوعات ہیں، جن پر دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے