English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قیام امن کیلیے تمام فریقوں کو ساتھ ملائیں گے‘ یمنی صدارتی کونسل

القمر

عدن (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد علیمی نے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے شراکت داری اور اتفاق رائے کے اصول پر چلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے عبوری دارالحکومت عدن میں حلف برداری کی تقریب کے بعد کہا ہے کہ ہم امن اور ریاست کے اتحاد کے حصول کے لیے کوشش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عالمی برادری اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد علیمی اور کونسل کے ارکان نے منگل کے روز عدن میں پارلیمان کے اجلاس میں حلف اٹھایاتھا۔پیر کے روز ارکان پارلیمان ، حکومتی ارکان اور شوریٰ کونسل عدن پہنچی تھی۔ اس سے قبل سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی نے ریاض میں خلیج تعاون کونسل کے زیر اہتمام یمنی مشاورت کے اختتام پر ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا تھا جس کے تحت اپنے تمام اختیارات صدارتی کونسل کو منتقل کردیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے