English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دور� یورپ کیلیے قومی �اکی ٹیم کا اعلان ، عمر بھٹ� کپتان مقرر

القمر

لاہور (جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی باقاعدہ منظوری کے بعد دورہ یورپ کے لیے بیس رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا. عمر بھٹہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔جبکہ علی شان نائب کپتان ہونگے۔قومی ہاکی ٹیم دورہ یورپ کے لئے جمعہ کی صبح 5:45 بجے لاہور سے ایمسٹرڈم روانہ ہوگی۔دورہ یورپ کے لیے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں ( گول کیپرز ) اکمل، عبداللہ اشتیاق ڈیفینڈرز: مبشرعلی، عماد شکیل بٹ، محمد عبداللہ، ارباز علی، محمد رضوان، حمادانجم فارورڈز: عمر بھٹہ (کپتان). علی شان (نائب کپتان). غضنفر، معین شکیل، عبدالمنان ، جنید منِظور، رومان خان، ابوبکرمحمود، رانا وحید، سلمان رزاق، حنان شاہد اور اعجاز شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ میں منیجر اولمپیئن خواجہ جنید سیگفرائیڈ ایکمین , اولمپین وسیم احمد معاون کوچ,باب جان ویلڈیف گول کیپر کوچ, ویڈیو اینالسٹ ندیم لودھی پر مشتمل ہیں ,دورہ یورپ میں پاکستان ٹیم ہالینڈ کے خلاف دو میچز کھیلے گی۔بیلجیم کے ساتھ ایک میچ طے ہے جبکہ اسپین کے خلاف تین میچز شیڈول ہے.قومی ٹیم تین دن ٹریننگ کے بعد پہلا میچ نیدرلینڈ سے 26 اپریل کو بریڈہ میں کھیلے گی.پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے ٹیم کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے