کراچی (اسٹاف رپورٹر ) نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف، بلال بھٹو زرداری سے اپیل ہے کہ فوری طور پر ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کرائیں۔ پاکستان کرکٹ بچاؤ تحریک کے چیئرمین امیر اکرم خان نے نومنتخب وزیر اعظم جو PCB کے سرپرست اعلیٰ بھی ہیں اور PPP کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ فوری طور پر بحال کرنے کا اعلان کریں تاکہ وہ کرکٹر جو بے روزگار اور بے یارومدد گار گھوم رہے ہیں اور وہ اپنے کھیل کو جاری رکھ سکیں کیونکہ کسی بھی ملک کی یوتھ کی ترقی کیلئے کام کیا جائے تووہ ملک ترقی کرتا ہے۔ ہمارے کرکٹر میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہیں لیکن اگر اْن کو گھر سے بے فکری ہو تو وہ اپنی تمام تر توجہ کرکٹ پر رکھیں۔ امیر اکرم خان نے مزید کہاکہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف جب یہ اعلان کریں گے کہ تو اْن کے حق میں ہزاروں کرکٹوں کی ایک ریلی منعقد کی جائے گی کیونکہ فوری طور پر بورڈ کے چیئرمین کو فارغ کرکے نجم سیٹھی یا چوہدری ذکاء اشرف کو لایا جائے۔ تاکہ کرکٹ کو فروغ بھی مل سکے۔ موجودہ عہدیدار صرف اپنے عہدوں اور اپنی تنخواہوں میں لے ہوئے ہیں اْن کو پاکستانی کرکٹ سے کوئی حرج نہیں ہے۔ چوہدری ذکاء اشرف اور نجم سیٹھی PSLکو پاکستان میں کرانے کیلئے اہم رول ادا کیا تھا۔
