English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چین نے جبری مشقت سے متعلق بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کر دی

القمر

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے جبری مشقت سے متعلق 2مختلف بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کرنے کا اعلان کردیا۔ چین کی نیم خودمختار ریاست سنکیانگ کے علاقے میں اقلیتوں کے ساتھ بیجنگ کے سلوک پر مغربی دباؤ اور تنقید کے تناظر میں یہ ایک اہم قدم ہے۔ چین میں قانون سازوں نے اپنے ایک اہم فیصلے میں جبری مشقت کے خلاف 2الگ الگ بین الاقوامی کنونشن کی توثیق کی ۔ اس کے تحت مزدوروں سے متعلق عالمی تنظیم آئی ایل او کے 1930 ء کے جبری مشقت کنونشن، اور جبری مشقت کے خاتمے سے متعلق 1957 ء کے کنونشن کی توثیق کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے